Friday, March 20, 2026
ہومبریکنگ نیوزوزیراعظم شہباز شریف 31 اکتوبر کو قطر کا دورہ کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف 31 اکتوبر کو قطر کا دورہ کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف 31 اکتوبر کو قطر کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق، شہباز شریف قطر کا دورہ امیر قطر تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر کررہے ہیں۔ اس دورے میں شہباز شریف دوحہ میں پاکستانی نوادرات، آرٹس و کلچر کی نمائش کا افتتاح کریں گے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورے کے دوران امیر قطر اور اعلیٰ قطری قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے اور ان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم کے دورے کے دوران خاص طور پر قطری سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے دی گئی ترغیبات اور مواقع کا جائزہ لیا جائے گا

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔