ہومپاکستانپلان کے تحت پی ٹی آئی کا ایک بہت تگڑا بلاک بن چکا جسے ایک زیرک آدمی ہیڈ کرے گا، فیصل واوڈا کا دعویٰ

پلان کے تحت پی ٹی آئی کا ایک بہت تگڑا بلاک بن چکا جسے ایک زیرک آدمی ہیڈ کرے گا، فیصل واوڈا کا دعویٰ

اسلام آ باد(آئی پی ایس ) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے اراکین کو اپوزیشن کا کردار ادا کرتے ہوئے ترمیم کیخلاف ہی ووٹ دینا چاہیے تھا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہاکہ ایم کیو ایم کی طرح پی ٹی آئی پاکستان بنے گی، پی ٹی آئی کے بکاو بھگوڑے پھر سے بائیکاٹ کر کے بھاگ گئے ہیں، یہ سب پلان کا حصہ تھا۔انہوں نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی کا ایک بہت تگڑا بلاک بن چکا ہے، نمبرز 224 سے آگے جائیں گے، اس بلاک کو ایک زیرک آدمی ہیڈ کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔