ہومپاکستاننوشہرہ کی تحصیل پبی میں نیبر ہوڈ کونسل کے انتخابات میں پانچ امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے

نوشہرہ کی تحصیل پبی میں نیبر ہوڈ کونسل کے انتخابات میں پانچ امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے

نوشہرہ(آئی پی ایس )خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کی تحصیل پبی کے نیبر ہوڈ کونسل کے انتخابات میں پانچ امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے۔

بلا مقابلہ کامیاب ہونے والے امیدواروں میں ایک خاتون سمیت چار مرد شامل ہیں، نیبرڈ ہوڈ کونسل 1 خدریزی تحصیل پبی کی جنرل نشست پر محمد شہنشا، نیبر ہوڈ کونسل 2 کی جنرل سیٹ پر فخر عالم خان، ویلج کونسل 3قاسم کلے کی جنرل نشست پر ملک فدا محمد بلا ، ویلج کونسل 4چوکی ممریز کی جنرل سیٹ پر فضل عالم بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے۔اسی طرح ویلج کونسل 23گڑھی مومن تحصیل پبی سے جنرل سیٹ پر اسلام بی بی بلا مقابلہ کامیاب ہوئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔