ہومپاکستانمیثاق جمہوریت کا نامکمل ایجنڈا پورا ہوگیا،سب کو مبارکباد، اسحاق ڈار

میثاق جمہوریت کا نامکمل ایجنڈا پورا ہوگیا،سب کو مبارکباد، اسحاق ڈار

اسلام آباد (آئی پی ایس )نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ آج ایک تاریخی دن ہے جب میثاق جمہوریت کا نامکمل ایجنڈا پورا ہوگیا ہے۔سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب کو ترمیم کے پاس ہونے پر کریڈٹ دیتا ہوں، مسلم لیگ(ن)، پیپلز پارٹی نے اتفاق رائے کے لئے ہرممکن کوشش کی، ہماری کوشش ہے عام آدمی کوجلد اورسستا انصاف ملے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ تین دن پہلے ہمارا پلان تھا ترمیم لائیں، مولانا فضل الرحمان نے اتفاق رائے کی پوری کوشش کی، تحریک انصاف کا اپنا اختیار ہے وہ جو بھی فیصلہ کرے۔نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کی منظوری پر دل کی گہرائیوں سے اپنے ساتھیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، انشااللہ یہ ترامیم قومی اسمبلی سے بھی پاس ہوں گی۔پارلیمانی کمیٹی میں پی ٹی آئی کے عامرڈوگر نے بھی آئینی ترمیم کی متفقہ منظوری دی، آئینی ترمیم کسی کا ذاتی ایجنڈا نہیں ہے، ایک جماعت باہر رہ گئی ہے یہ ان کا رائٹ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔