ہومپاکستانچیئرمین سینیٹ کی پوری قوم کو 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر مبارکباد

چیئرمین سینیٹ کی پوری قوم کو 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر مبارکباد

اسلام آباد(آئی پی ایس ) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پوری قوم کو 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر مبارکباد دی ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عدالتی نظام میں اصلاحات لانے کیلئے عرصے دراز سے کام کر رہی تھی، اس اہم آئینی ترمیم کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور اتحادی جماعتوں نے جس جانفشانی سے کام کیا ہے وہ قابل تحسین ہے،پوری قوم اس اہم آئینی ترمیم کی منظوری پر ان کو مبارکباد دیتی ہے۔

سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اس اہم قانون سازی سے نہ صرف عدالتی نظام میں بہتری آئے گی بلکہ چاروں صوبوں کی اعلی عدلیہ میں یکساں نمائندگی بھی میسر ہوگی،لوگوں کو انصاف کے حصول میں بھی بہتری ملے گی۔ چیئرمین سینیٹ بی بی شہید بے نظیر بھٹو بھی عدالتی نظام کی بہتری کے لیے بہت سرگرم تھیں، 26ویں ترمیم کے پاس ہونے سے شہید بی بی کا ایک اور خواب پورا ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کامیابی کا کریڈٹ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور تمام اتحادی جماعتوں کو جاتا ہے،پیپلز پارٹی نے ملک میں جمہوریت کے فروغ کے لیے جانی قربانیاں دی ہیں ، ملک کی سب سے بڑی اور عوام کی خدمت گار پارٹی پاکستان پیپلز پارٹی ہے،اس آئینی ترمیم کے پاس کرنے پر تمام اتحادی جماعتوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔