ہومپاکستانصوبائی دارالحکومت لاہور نے آلودگی میں دنیا بھر کے شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا

صوبائی دارالحکومت لاہور نے آلودگی میں دنیا بھر کے شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا

لاہور (آئی پی ایس )چھٹی کے باوجود صوبائی دارالحکومت لاہور میں فضائی آلودگی میں کمی نہ آسکی۔

شہر میں سموگ کی اوسط شرح 409 ریکارڈ کی گئی ہے، برکی روڈ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 593، ڈی ایچ اے کے علاقے کا اے کیو آئی 451جبکہ ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 416 پر پہنچ چکا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 21 اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ شہر میں ہوا کی رفتار 10 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔واضح رہے سموگ سے نمٹنے کیلئے لاہورمیں مصنوعی بارش کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔