ہومپاکستاناسٹیبلیشمنٹ نے بارہا کوشش کی کہ آئین میں ایسی چیز ڈال دی جائے کہ جس سے ملک محفوظ نا رہے، سینیٹر عطا الرحمان

اسٹیبلیشمنٹ نے بارہا کوشش کی کہ آئین میں ایسی چیز ڈال دی جائے کہ جس سے ملک محفوظ نا رہے، سینیٹر عطا الرحمان

اسلام آباد (آئی پی ایس )سینیٹ میں جے یو آئی ف کے پارلیمانی لیڈر مولانا عطا الرحمان نے کہا ہے کہ اسٹیبلیشمنٹ نے بارہا کوشش کی کہ آئین میں ایسی چیز ڈال دی جائے کہ جس سے ملک محفوظ نا رہے۔

ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ملک کو آج تک بچایا گیا ہے تو آئین نے بچایا ہے، آج پارلیمنٹ محفوظ ہے تو وہ بھی آئین کی وجہ سے، اسٹیبلیشمنٹ نے بارہا کوشش کی کہ آئین میں ایسی چیز ڈال دی جائے کہ جس سے ملک محفوظ نا رہے، آئین میں رخنہ ڈالا جائے یا ایسی چیز ڈال دی جائے جس سے ملک کے مستقبل پر خطرہ پڑے۔

مولانا عطا الرحمان نے کہا کہ آئینی ترمیم ایسے ہی پاس کردی جاتی تو ملک کے مستقبل کو خطرات لاحق ہوجاتے، ہم نے مل کر آئینی ترمیم کا جازہ لیا، جے یو آئی ف آینی ترمیم کے معاملے پر اسی فیصد کامیاب رہی ہے، جے یو آئی ف کے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے تھے۔مولانا عطا الرحمان نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کو دعوت دیتے ہیں کہ جے یو آئی کا ساتھ دیں، ترمیم میں جو گند تھا جو سانپ کے دانت تھے وہ جے یو آئی نے توڑ دئیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔