اسلام آباد(سب نیوز )وفاقی کابینہ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی ہے۔وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاس میں وزیراعظم چیمبر میں ہوا۔ تمام وفاقی وزرا پارلیمنٹ میں وزیر اعظم کے چیمبر میں موجود تھے۔وزیراعظم شہباز شریف اور اٹارنی جنرل منصور عثمان، اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ اور محسن نقوی بھی پارلیمنٹ ہاس میں موجود تھے۔ دوسری جانب سینیٹ کا اجلاس آدھے گھنٹے کے لیے ملتوی کیا گیا ہے جب کہ قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔
وفاقی کابینہ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔