Sunday, October 20, 2024
ہومبریکنگ نیوزوفاقی کابینہ اجلاس شروع، 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دی جائیگی

وفاقی کابینہ اجلاس شروع، 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دی جائیگی

اسلام آباد(سب نیوز )وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاس میں وزیراعظم چیمبر میں شروع ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دی جائے گی۔

تمام وفاقی وزرا پارلیمنٹ میں وزیر اعظم کے چیمبر میں پہنچ گئے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف اور اٹارنی جنرل منصور عثمان بھی پارلیمنٹ ہاس پہنچ گئے۔اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ اور محسن نقوی بھی پارلیمنٹ ہاس پہنچ گئے۔ دوسری جانب سینیٹ کا اجلاس آدھے گھنٹے کے لیے ملتوی کیا گیا ہے جب کہ قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔