Sunday, October 20, 2024
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی کی موجودہ قیادت عمران خان کو جیل میں بٹھا کر خود مزے لوٹ رہی ہے: واوڈا

پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت عمران خان کو جیل میں بٹھا کر خود مزے لوٹ رہی ہے: واوڈا

اسلام آباد (سب نیوز )سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان کو یہاں تک پہنچانیمیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی موجودہ قیادت کاکردار ہے۔پارلیمنٹ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ کوئی ہے یا نہیں 26ویں ترمیم پاس ہونیجارہی ہے، آجائیں گے تو سب بچ جائیں گے ورنہ ترمیم تو ہوجائے گی اور ہیرو سے زیرو ہونے میں دیر نہیں لگتی۔

انہوں نے کہا کہ اگر سمجھتے ہو اٹھایا ہے تو جا سمجھ لو اٹھایا ہے، الزامات پر اب کوئی وضاحت نہیں ہوگی جس نے جو سمجھنا ہیجو الزام لگانا ہے لگاتا رہے۔فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کو یہاں تک پہنچانیمیں پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کاکردار ہے، قوم کو سمجھ آگئی ہیکہ یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نیپاکستان کوبربادکیا، یہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بٹھا کر خود مزے لوٹ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ عمران خان نے جیل میں ملاقات کیلئے جانے والی پارٹی قیادت کو کھری کھری سنائیں اور کہاکہ جیل سے نکلنے کا جو پلان دیا تھا اس پر کسی نے عمل نہیں کیا، میرے منصوبے پر عمل کریں گے تو ہی باہر آسکوں گا۔جیل ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا مجھے آپ لوگوں سے کوئی فائدہ نہیں، میں نے احتجاج جاری رکھنے کا کہا تھا ، آپ کے تمام احتجاج فلاپ ہوئے، آپ سے کہا تھا کہ ایس سی او پر احتجاج کرنا ہے لیکن کسی نے عمل نہیں کیا۔ جیل ذرائع سے باہر آئی خبر پر ردعمل میں تحریک انصاف کے بیرسٹر علی ظفر نیکہاکہ بانی پی ٹی آئی نے کوئی ناراضی یا سرزنش نہیں کی، ایسی خبریں بے بنیاد ہیں، انہوں نے اپنی رہائی سیمتعلق بھی کچھ ایسا نہیں کہا، بانی پی ٹی آئی سے آئینی ترمیم سیمتعلق مزید مشاورت کی ضرورت ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔