ہومپاکستانوزارت داخلہ کی بیرسٹر گوہر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی یقین دہانی کی تردید

وزارت داخلہ کی بیرسٹر گوہر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی یقین دہانی کی تردید

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزارت داخلہ نے ان خبروں کی تردید کردی ہے کہ جس میں کہا گیا کہ وزیرداخلہ نے بیرسٹرگوہرکو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی یقین دہانی کروادی ہے۔میڈیا میں خبریں زیر گردش تھیں کہ وزیرداخلہ نے بیرسٹرگوہرکو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی یقین دہانی کروادی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔رپورٹس کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو کے دوران وزیر داخلہ نے صرف بیرسٹرگوہرکو انفرادی طور پر ملاقات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹرگوہر کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج کی ملاقات کی درخواست کی گئی ہے۔

بعدازاں وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ گوہرعلی خان نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کوخط تحریرکیا تھا جس میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست کی گئی۔ترجمان کے مطابق گزشتہ روز وفاقی وزیرداخلہ سے گوہر علی کی ٹیلی فون پربات ہوئی جس میں وفاقی وزیرداخلہ نے درخواست کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن ملاقات کی اجازت کی یقین دہانی نہیں کرائی گئی۔ترجمان کے مطابق سکیورٹی خدشات کے باعث جیل میں تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ہے،کسی ایک قیدی کو ملاقات کی اجازت دینا دیگر قیدیوں کے ساتھ دوہرے معیار اور سلوک کے زمرے میں آئیگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔