Thursday, October 17, 2024
ہوماسلام آبادوزارت داخلہ کا اسلام آباد انتظامیہ کو شہر میں کسی بھی اجتماع کو روکنے کا حکم

وزارت داخلہ کا اسلام آباد انتظامیہ کو شہر میں کسی بھی اجتماع کو روکنے کا حکم

اسلام آباد(آئی پی ایس ) شنگھائی تعاون تنظیم سے متعلق وزارت داخلہ نے ضلعی انتظامیہ کو فول پروف سیکورٹی کے احکامات جاری کر دیئے جس کے مطابق اسلام آباد میں کسی قسم کا کوئی اجتماع نہیں کیا جاسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی حدود میں کسی غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں ہے، شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر کوئی احتجاج یا لاک ڈاون نہیں ہوسکتا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے دارالحکومت میں کسی بھی احتجاج یا لاک ڈان سے روکنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔وزارت داخلہ کے مطابق ضلعی انتظامیہ فول پروف سیکیورٹی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے اس حوالے سے چیف کمشنر اسلام اور آئی جی کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔