Thursday, October 17, 2024
ہومتازہ ترینآئینی ترمیم ،پارلیمانی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں ممبران کی آمد کا سلسلہ جاری

آئینی ترمیم ،پارلیمانی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں ممبران کی آمد کا سلسلہ جاری

اسلام آباد: (آئی پی ایس) 26 ویںآئینی ترمیم کی منظوری کا معاملہ ،پارلیمانی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں ممبران کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔
تفصیلا ت کے مطابق پارلیمانی خصوصی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سید خورشید احمد شاہ کی زیر صدارت ہوگا ۔
اجلاس میں آئینی ترمیم کے معاملے پر آئینی مسودے پر مشاورت ہوگی
اجلاس میں تمام جماعتوں کی جانب سے پیش کردہ آئینی ترمیمی مسودوں کا جائزہ لیا جائے گا، جمیعت علمائے اسلام ف، مسلم لیگ ن ، پاکستان پیپلز پارٹی ، ایم کیو ایم اپنے مسودے پیش کر چکی ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے تاحال آئینی ترمیمی مسودہ پیش نہیں کیا گیا ۔26ویں آئینی ترمیم پر اتفاقِ رائے کے لئے پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔