Thursday, October 17, 2024
ہومپاکستانفلک جاوید کے شوہر کی سم فرنچائز سیل کرنے کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹسز

فلک جاوید کے شوہر کی سم فرنچائز سیل کرنے کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹسز

لاہور(آئی پی ایس)لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید کے شوہر کی سم فرنچائز انتظامیہ کی جانب سے سیل کرنے کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹسز کردیے۔
ہائی کورٹ میں فلک جاوید کے شوہر کی سم فرنچائز سیل کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس علی ضیاء باجوہ نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے غیر قانونی طور پر فرنچائز پر چھاپہ مارا، ہمارے پورے خاندان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، عدالت فرنچائز کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے۔
واضح رہے کہ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنی جعلی ویڈیو وائرل کرنے پر فلک جاوید کے خلاف کارروائی کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔
ان کا مؤقف ہے کہ فلک جاوید نے ٹویٹر پر نازیبا ویڈیوز اپ لوڈ کیں، پہلے بھی فلک جاوید مختلف ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث رہی ہے، عدالت فلک جاوید کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔