اسلام آباد: (آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ قید نواز شریف کو بیمار بیوی سے فون پر بات کرنے کی اجازت نہ دی گئی، وہ دنیا سے رخصت ہو گئیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے سیاسی ملاقات کیلئے سہولت کاری چاہئے، تحریک انصاف ملاقات کیلئے بلیک میل کر رہی ہے، ایس سی او کانفرنس کو سبو تاژ کرنے کی دھمکی دے رہی ہے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملوانے کیلئے ان کی اولاد کو لندن سے بلایا جا رہا ہو تو پھر بھی بات بنتی ہے۔
پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے بلیک میل کررہی ہے: خواجہ آصف
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔