Friday, February 27, 2026
ہوماسلام آبادنوجوانوں کے ہنر کے عالمی دن کے موقع پر اسلام آباد میں پینٹنگ، اسکیچنگ، کیلی گرافی سمیت دیگرمقابلوں کا انعقاد

نوجوانوں کے ہنر کے عالمی دن کے موقع پر اسلام آباد میں پینٹنگ، اسکیچنگ، کیلی گرافی سمیت دیگرمقابلوں کا انعقاد

اسلام آباد(آئی پی ایس )عالمی یوتھ سکلز ڈے(نوجوانوں کے ہنر کا عالمی دن)کے موقع پر آرٹ اینڈ کرافٹ ویلج میں نوجوانوں اور بچوں کے درمیان پینٹنگ، اسکیچنگ، کیلی گرافی کے علاوہ کوئز مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ مہمان خصوصی سیدہ شفق ہاشمی ڈی،جی آئی سی ٹی /ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی نے نوجوانوں کے ہنر کے عالمی دن کے موقع پر کہا کہ نوجوان قوم کے مستقبل کے معمار اور نوجوان نسل کو مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔ ڈی جی آئی سی ٹی سیدہ شفق ہاشمی نے کہا کہ چیف کمشنر آفس، میٹروپولیٹن کارپوریشن نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے مستقبل میں بھی ایسے پروگرام کروائیں گے جس میں نوجوانوں کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو متعارف کروانے کا بھرپور موقع فراہم کریں گے۔ پروگرام کے انعقاد پر ڈاکٹر ایم عبداللہ تبسم اور انکی پوری ٹیم کو مبارکباد دی اور نوجوانوں کے عالمی دن 12اگست پر نوجوانوں کیلئے پروگرام ترتیب دینے کی ہدایت کی۔ مہمان خصوصی سیدہ شفق ہاشمی ڈی،جی آئی سی ٹی ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی نے پینٹنگ، اسکیچنگ، کیلی گرافی اور کوئز مقابلہ میں بہترین پرفارمنس پر انعامات دیئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔