Thursday, October 17, 2024
ہومبریکنگ نیوزسعودی وزیر خارجہ اور اسحاق ڈار کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

سعودی وزیر خارجہ اور اسحاق ڈار کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

جدہ (سب نیوز )سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے سنیچر کو پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ ایس پی اے کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات جائزہ اور اہم ترین علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب گزشتہ دوہفتوں کے دوران لبنان کی صورتحال کے بعد غزہ میں اسرائیل کی جارحیت اور خطے میں کشیدگی روکنے کیلیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔