ہومپاکستاننا اہلی ریفرنس، الیکشن کمیشن نے سینٹر سیف اللہ ابڑو اور رکن قومی اسمبلی سہیل سلطان کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا

نا اہلی ریفرنس، الیکشن کمیشن نے سینٹر سیف اللہ ابڑو اور رکن قومی اسمبلی سہیل سلطان کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا

اسلام آباد (سب نیوز)الیکشن کمیشن نے سینٹر سیف اللہ ابڑو(سندھ)اوررکن قومی اسمبلی سہیل سلطان (خیبر پختونخواہ)کی نااہلی کا کیس 21 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کیخلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو ارسال کر دیا گیا تھا ۔
ذرائع کے مطابق سینیٹر سیف اللہ ابڑو کیخلاف ریفرنس چیئرمین سینیٹ نے الیکشن کمیشن کو بھیجا، سینیٹر سیف اللہ ابڑو کیخلاف ریفرنس عام شہری نے فائل کیا تھا۔سینیٹر سیف اللہ ابڑو پر ٹیکنوکریٹ کی نشست پر مطلوبہ تجربے میں غلط بیانی کا الزام ہے۔

WhatsApp Image 2024 10 10 at 10.11.04 PM 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔