کراچی (سب نیوز )کراچی ائیرپورٹ سگنل کے قریب چینی باشندوں پر ہونے والے حملے کی تفتیش جاری ہے، آج چینی تفتیشی ٹیم نے بھی جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ذرائع کے مطابق سکیورٹی اداروں کی جانب سے چینی ماہرین کو حملے سے متعلق بریفنگ دی گئی، دورہ کرنے والے وفد میں چینی سکیورٹی افسران اور ماہرین شامل تھے۔
چینی ماہرین نے دھماکے سے متاثرہ گاڑیوں اور اطراف کا معائنہ بھی کیا، چینی ماہرین نے دھماکیکی جگہ سے ملنے والے شواہدکا بھی جائزہ لیا۔دوسری جانب ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چین کے منصوبوں، چینی اداروں اور چینی شہریوں کی حفاظت یقینی بنانیکے لیے چین پاکستان کیساتھ مل کرکام کریگا۔
