Sunday, June 29, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزآئینی ترمیم 18 اکتوبر کو قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے کا امکان،حکمران اتحاد کی تیاریاں مکمل

آئینی ترمیم 18 اکتوبر کو قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے کا امکان،حکمران اتحاد کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد(سب نیوز ) 26ویں آئینی ترمیم 18 اکتوبر کو قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت اور اتحادی جماعتوں کے سربراہان کی جانب سے اپنے ممبران قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے مخصوص نشستوں سے متعلق الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی نوٹیفائی ہونیوالے افراد کو بھی 17 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہیں۔

ذرائع وفاقی حکومت کے مطابق امکان ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نوٹیفکیشن کو دوبارہ بحال کر دے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔