اسلام آباد (آئی پی ایس )سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی نااہلی کا معاملہ،سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی جانب سے چھپائے گئے حقائق سامنے آگئے ،ماجد محمود ولد محمد عارف، رہائشی ترلائی اسلام آباد نے سینٹ آف پاکستان میں سینٹر سیف اللہ ابڑو کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کی ہے۔
سیف اللہ ابڑو سندھ سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ٹیکنو کریٹ سیٹ کے لیے2021 سے 2027 تک کے لیے سینٹر منتخب ہوا۔ درخواست گزار کے مطابق مندرجہ ذیل وجوہات کی بنیاد پر آئین کے آرٹیکل 62اور 63 کے تحت نااہل قرار دیا جائے ۔سیف اللہ نے تجربے سے متعلق جو دستاویزات جمع کراوئی وہ غلط ہیں۔ٹیکنوکریٹ کی سیٹ کے لیے کم از کم تجربے کی حد 20سال ہے۔
جمع کروائی دستاویزات کے مطابق 20سالہ تجربہ پورا نہیں ہوتا۔ سیف اللہ نے لاڑکانہ فلائی اور برج، میٹرو بس پراجیکٹ ملتان، لاڑکانہ برج خیر پوراور ہیڈرالک سٹرکچر ایکس ریگولیٹر کشمور کے ملٹی بلین روپے کے بوگس کاغذات جمع کروائے۔سیف اللہ ابڑو نے جان بوجھ کر اپنے بچوں سے متعلق معلومات کو ظاہر نہیں کیا۔ سیف اللہ نے اپنی مالی معلومات ظا ہر کرتے وقت زرعی زمین سے حاصل ہونے والی آمدن کو چھپایا۔

