ہومبریکنگ نیوزسنی اتحاد کونسل کے ممبر کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن کو ریفرنس ارسال،سرکاری نوکری چھوڑنے کے بعد آئینی مدت پوری نہیں کی

سنی اتحاد کونسل کے ممبر کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن کو ریفرنس ارسال،سرکاری نوکری چھوڑنے کے بعد آئینی مدت پوری نہیں کی

اسلام آباد(آئی پی ایس )اسپیکر قومی اسمبلی نے سنی اتحاد کونسل کے ایم این اے سہیل سلطان کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیج دیا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی کو سنی اتحاد کونسل کے ایم این اے سہیل سلطان کے خلاف ریفرنسں موصول ہوا تھا۔

سہیل سلطان این اے 4 سوات سے سنی اتحاد کونسل کے ایم این اے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے سہیل سلطان کو نااہل قرار دینے کے لیے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیج دیا ہے۔ذرائع کے مطابق ریفرنس سوات کے شہری نصراللہ خان کی طرف سے جمع کرایا گیا ہے۔ریفرنس کے مطابق سہیل سلطان نے اپنی سرکاری ملازمت پر الیکشن کمیشن میں جھوٹ بولا۔ سہیل سلطان الیکشن سے پہلے بطور ڈپٹی اٹارنی جنرل خیبرپختونخوا کام کرتے رہے۔

ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ کوئی سرکاری ملازم ملازمت کے ختم ہونے کے دو سال بعد تک الیکشن نہیں لڑسکتا۔ درخواست گزار نے اسپیکر کو ریفرنس الیکشن کمیشن بھیجنے کی استدعا کی ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی ہیکہ ریفرنس پر فوری کارروائی کرکے متعلقہ ممبر کو نااہل قرار دیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔