ہومبریکنگ نیوزفلسطین کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے کثیر الجماعتی کانفرنس کا آغاز

فلسطین کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے کثیر الجماعتی کانفرنس کا آغاز

اسلام آباد (سب نیوز )فلسطین کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے حکومت کی جانب سے بلائی جانے والی کثیر الجماعتی کانفرنس (ایم پی سی) کا آغاز ہو گیا ہے۔مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ایوان صدر میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ایم پی سی میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، مسلم لیگ(ن) کے صدر نواز شریف بھی شریک ہیں۔ اس کے علاوہ بلاول بھٹو زرداری، احسن اقبال، شیری رحمن مولانا فضل الرحمن، ایمل ولی خان اور یوسف رضاگیلانی بھی ایم پی سی میں شریک ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔