Sunday, December 22, 2024
ہومبریکنگ نیوزسیاسی جماعتوں کے احتجاج سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد میں ریڈ زون پھر سیل

سیاسی جماعتوں کے احتجاج سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد میں ریڈ زون پھر سیل

اسلام آباد: سیاسی جماعتوں کے احتجاج سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد میں ریڈ زون کو ایک مرتبہ پھر سیل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ریڈ زون کو جانے والے راستوں پر کنٹینرز رکھ دیے گئے جبکہ ریڈ زون کو جانے کے لیے صرف مارگلہ روڈ کھلا رکھا گیا ہے۔

ایکسپریس ہائی وے پر فیض آباد کے مقام پر بھی کنٹینر رکھ دیے گئے جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ صبح سویرے دفاتر اور تعلمی اداروں کو جانے والے سڑکوں پر شہری خوار ہوگئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔