ہوماسلام آبادسواں گارڈن ہاوسنگ سوسائٹی انتظامیہ بجلی چور نکلی،مقدمہ درج

سواں گارڈن ہاوسنگ سوسائٹی انتظامیہ بجلی چور نکلی،مقدمہ درج

اسلام آباد (آئی پی ایس )سواں گارڈن ہاوسنگ سوسائٹی انتظامیہ بجلی چور نکلی، آئیسکو نے بجلی چوری کی ایف آئی آر کٹوا دی،سابق صدر سواں گارڈن سوسائٹی عنصر گوندل کیخلاف 62کروڑ روپے غبن کی انکوائری جاری، سواں گارڈن کے رہائشی بھی سراپا احتجاج ،ڈی سی سمیت اعلی حکام کو درخواستیں دیں لیکن سب بے سود ،سواں گارڈن کے رہائشی پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔

دستاویزات کے مطابق موجودہ صدر نے انکوائری آفیسر ایوب مینگریو کے خلاف بھی ہراساں کرنے کی درخواست دے دی۔ سابقہ صدر نے فیز ٹو سواں گارڈن کے نام پر زمین موجود نہ ہونے کے باوجود سولہ سو پلاٹ الاٹ کر دیا جس پر ہائی کورٹ کی ڈائریکشن پر ایف اے نے ایف آئی آر 29/23 درج کر دی اس انکوائری میں رکاوٹیں ڈالنے کیلئے سابقہ صدر کا بھائی رضا گوندل ایف آئی اے کو ریکارڈ فراہم نہیں کر رہا اور نہ ہی ایف آئی اے کے کسی بھی سمن کا جواب دیتا ہے

ذرائع کے مطابق سرکل رجسٹرار سوسائٹی کو بھی بہ تو ریکارڈ فراہم کیا جا رہا ہے اور نہ ہی ان کے کسی مراسلے کا جواب دیا جا تاہے۔سوسائٹی میں نہ پانی موجودہے اور آئیسکو کی جانب سے بجلی میٹر پرپابندی بھی عائد کر دی گئی، آئیسکو کی جانب سے سوسائٹی پر بجلی چوری کی ایف آئی ر بھی درج کروا دی گئی ہے ، صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کے باعث محکمہ صحت کی جانب سے بھی ایف آئی آر درج کروا دی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔