Monday, June 30, 2025
ہومبریکنگ نیوزالیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت دو اکتوبر کو کرے گا

الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت دو اکتوبر کو کرے گا

اسلام آباد(سب نیوز ) الیکشن کمیشن نے آئندہ ہفتے کے لیے مقدمات کی کاز لسٹ جاری کردی جس کے تحت الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت دو اکتوبر کو کرے گا۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کردیا جو کہ بیرسٹر گوہر اور رف حسن کو جاری کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سے انٹراپارٹی الیکشنز کیس میں دستاویزات طلب کر رکھی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے متفرق درخواست میں اکبر ایس بابر کو نوٹس بھی جاری کررکھا ہے۔دریں اثنا اسلام آباد کے 3 حلقوں کے الیکشنز ٹربیونل کی تبدیلی کے معاملے میں الیکشن کمیشن سماعت یکم اکتوبر کو کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے تینوں حلقوں کے امیدواروں کونوٹسز جاری کردئیے سماعت میں دلائل دئیے جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔