Friday, September 20, 2024
ہومپاکستانپی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت کورونا کا شکار ہوگئے، اسپتال میں داخل

پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت کورونا کا شکار ہوگئے، اسپتال میں داخل

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مرورت کورونا میں مبتلا ہوگئے۔شیرافضل مروت کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ، انہوں نے پارٹی رہنماوں کو کورونا ٹیسٹ سے آگاہ کر دیا ہے۔
شیرافضل مروت نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ بیمار ہونے کے بعد ابتدائی ٹیسٹ سے پتہ چلا کہ میں کورونا میں مبتلا ہوں۔ مجھے تیز بخار ہے اور میرا جسم درد کر رہا ہے جس کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہوں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میں آپ سب سے درخواست کروں گا کہ میری جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔