Sunday, December 22, 2024
ہومتازہ ترینہندوستانی آئی بی کا بھارت اور بنگلہ دیش کرکٹ سیریز کے دوران مکارانہ تھریٹ الرٹ جاری

ہندوستانی آئی بی کا بھارت اور بنگلہ دیش کرکٹ سیریز کے دوران مکارانہ تھریٹ الرٹ جاری

چنئی (سب نیوز )ہندوستانی آئی بی نے بھارت اور بنگلہ دیش کرکٹ سیریز کے دوران ایک مکارانہ تھریٹ الرٹ جاری کیا ہے۔تھریٹ الرٹ نمبر 3/MAC(S)/CRDC/2024-146 13 ستمبر 2024 کو جاری کیا گیا ہے۔ تھریٹ الرٹ نے انٹیلی جنس ایجنسیوں اور پولیس کو القاعدہ اور داعش جیسے عالمی دہشت گرد گروپوں کے حملوں سے چوکنا رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد عالمی دہشت گرد گروہوں کی جانب سے “فتح کے دعوے” کو خطرے کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔یہ تھریٹ الرٹ اور اس میں دی گئی وجوہات بنیادی سوالات کو جنم دیتی ہیں،کیا یہ طلبہ تحریک کو کمزور کرنے کی بھارتی کوششوں کا تسلسل نہیں؟کیا ہندوستان ایک پیشگی بیانیہ بنا کر پرو ایکٹو فریمنگ کرنے کی کوشش کر رہا ہے؟کیا بنگلہ دیش کو حقیقی خطرہ دائیں بازو کے ہندو انتہا پسندوں سے نہیں؟ کیا سوشل میڈیا پر ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے دی گی دھمکیاں موجود نہیں؟کیا حسینہ واجد حکومت کے خاتمے کے بعد بھارت نے بنگلہ دیش میں ہندووں کے مارے جانے کا وسیع پروپیگنڈا نہیں کیا؟کیا یہ بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈہ اب دائیں بازو کے انتہا پسندوں کو بنگلہ دیشی ٹیم پر حملہ کرنے کی ترغیب نہیں دے رہا ہے؟

کیا بھارتی خفیہ ایجنسیاں بنگلہ دیش میں اپنی شرمندگی مٹانے کے لیے ایک اور فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ بنا رہی ہیں؟کیا RAW بنگلہ دیش میں اپنی شرمناک شکست سے توجہ ہٹانے کے لیے کوئی منصوبہ بنا رہی ہے؟کیا بھارتی خفیہ ایجنسیاں ایک بار پھر پاکستان کے خلاف فالس فلیگ آپریشنز استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں؟کیا بھارتی خفیہ ایجنسیاں ایک بار پھر عالمی برادری کو بے وقوف بنانے میں کامیاب ہو جائیں گی؟۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔