Thursday, September 19, 2024
ہومتازہ ترینشنگھائی میں 7 دہائیوں کا طاقتور ترین طوفان، ہزاروں درخت اکھڑ گئے، سیکڑوں پروازیں منسوخ

شنگھائی میں 7 دہائیوں کا طاقتور ترین طوفان، ہزاروں درخت اکھڑ گئے، سیکڑوں پروازیں منسوخ

شنگھائی(سب نیوز )چین کے شہر شنگھائی میں 7 دہائیوں کا طاقتور ترین طوفان بیبنکا ٹکرانے سے ہزاروں درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور سیکڑوں پروازیں منسوخ ہو گئیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کیٹیگری 1 کا سمندری طوفان بیبنکا چین کے شہر شنگھائی سے ٹکرا گیا ہے جس کے بعد 151 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور شدید بارشیں شروع ہو گئی ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق طوفان بیبنکا کو 7 دہائیوں بعد شنگھائی سے ٹکرانے والا سب سے طاقتور طوفان قرار دیا جا رہا ہے، تیز ہواں کے باعث شنگھائی میں 10ہزار سے زائد درخت گر گئے، 1400 سے زائد پروازیں اور 570 مسافر ٹرینیں منسوخ ہو گئیں۔طوفان سے بچا کے لیے تقریبا 4 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مشرقی چین میں طوفانی ہواں، شدید بارش اور ساحلی سیلاب کی ریڈ وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے۔

ادھر ایشیا کے رواں سال کے سب سے طاقتور طوفان یاگی کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور میانمار میں طوفان سے اب تک 113 افراد ہلاک ہو چکے جبکہ 64 افراد لاپتا اور 3 لاکھ 20 ہزار افراد بیگھر ہو گئے ہیں۔میانمار کے سرکاری میڈیا کے مطابق طوفان یاگی کے باعث ہونے والی شدید بارشوں کے بعد سیلاب سے 5 ڈیم اور 65 ہزار سے زائد مکانات تباہ ہو گئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔