Friday, September 20, 2024
ہومپاکستانالیکشن کمیشن کا اجلاس طلب، سپریم کورٹ کی وضاحت کا جائزہ لیا جائے گا

الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب، سپریم کورٹ کی وضاحت کا جائزہ لیا جائے گا

اسلام آباد(آئی پی ایس ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے فیصلے پر سپریم کورٹ کی وضاحت کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس طلب کرلیا۔
الیکشن کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ کی مخصوص نشستوں سے متعلق وضاحت وضاحت کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کے اجلاس میں قانونی ٹیم سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وضاحت کے حوالے سے بریفنگ دے گی۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے دو روز قبل سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے کیس میں عمل درآمد نہ ہونے اور الیکشن کمیشن کی متفرق درخواست کو تاخیری حربہ قرار دیتے ہوئے وضاحت میں کہا تھا کہ فیصلے کے خلاف درخواست دائر کرنا نہ صرف فیصلے پر عمل درآمد میں تاخیری حربے اختیار کرنا ہے بلکہ اس پر عمل درآمد کو ناکام بنانا کے مترادف ہے۔
الیکشن کمیشن کی درخواست پر کیس کا فیصلہ دینے والے 8 اکثریتی ججز نے وضاحتی بیان جاری کردیا جس میں انہوں سنگین نتائج سے خبردار کرتے ہوئے لکھا تھا کہ تمام نکات کی وضاحت تفصیلی فیصلے میں دی جائے گی ہم نے کیس کے مختصر فیصلے میں وضاحت کی تھی کہ انتخابی نشان ہونے یا نہ ہونے کے سبب کسی سیاسی جماعت کا آئینی یا قانونی اختیار ختم نہیں کیا جاسکتا۔
بعد ازاں الیکشن کمیشن نے ردعمل میں کہا تھا کہ مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل درآمد میں کسی قسم کی تاخیر کا ذمہ دار ادارہ نہیں ہے اورالیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے اور وہ اپنے خلاف کسی بھی قسم کی دھمکی کو قبول نہیں کرے گا، آئینی اداروں کے ساتھ اس طرح کا برتا قطعی طور پر نامناسب ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔