ہومپاکستانچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر تھانہ سنگجانی کے مقدمے میں ڈسچارج ، رہا کردیا گیا

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر تھانہ سنگجانی کے مقدمے میں ڈسچارج ، رہا کردیا گیا

اسلام آباد (آئی پی ایس )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)بیرسٹر گوہر علی کو رہا کردیا گیا۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق بیرسٹر گوہر علی کو تھانہ سنگجانی کے مقدمے میں ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین بیرسٹر گوہر کو پارلیمنٹ ہاوس کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو بھی پارلیمنٹ کے باہر سے گرفتار کیا۔پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف مقدمات 3 تھانوں میں درج کیے گئے تھے، مقدمات اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر2024کے تحت درج کیے گئے، مقدمات میں کار سرکار میں مداخلت، توڑ پھوڑ اور دفعہ 144کی خلاف ورزی کی دفعات شامل ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق مقدمات تھانہ نون اور تھانہ سنگجانی میں درج کیے گئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔