لاہور (آئی پی ایس )پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر نواز شریف نے سیاسی محاذ پر متحرک ہونے کا فیصلہ کرلیا، سابق وزیراعظم بلوچستان سے چاروں صوبوں کے دورے کا آغاز کریں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے سیاسی محاذ پر متحرک ہونے کا فیصلہ کیا ہے، وہ پہلے مرحلے میں ملک گیر دورے کریں گے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف سب سے پہلے بلوچستان کا دورہ کریں گے، بلوچستان کے بعد سندھ اور پھر خیبر پختونخواہ کا دورہ کریں گے، نواز شریف پنجاب کے مختلف اضلاع کا دورہ بھی کریں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق نوازشریف بلوچستان میں پارٹی کو ازسرنو متحرک کریں گے، نوازشریف مخلص اور دیرینہ ساتھیوں کو اعلی تنظیمی عہدے دیں گے۔پارٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں نئی تنظیم سازی کا عمل مکمل کیا جائے گا، تحصیل کی سطح تک تنظیم سازی کیلئے مشاورت کا عمل مکمل ہو چکا، نواز شریف کی حتمی منظوری سے نئی تنظیم سازی کا اعلان کیا جائے گا، اگلے مرحلے میں یونین کونسل تک تنظیم سازی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔
نواز شریف کا سیاسی محاذ پر متحرک ہونے کا فیصلہ، ملک گیر دورے کرینگے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
