Tuesday, May 19, 2026
ہومپاکستانپاکستان نے ریکارڈ پانچویں مرتبہ ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان نے ریکارڈ پانچویں مرتبہ ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ جیت لی

اسلام آباد (آئی پی ایس )لفظوں کے کھیل اسکریبل میں پاکستان نے ایک اورکارنامہ انجام دیتے ہوئے ریکارڈ پانچویں مرتبہ ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ جیت لی۔

پاکستان کے 16 سالہ عفان سلمان سری لنکا میں جاری ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپیئن شپ میں 23 میں سے 19 گیمز میں حریفوں کومات دے کر چیمپئن شپ کے فاتح رہے۔اس فتح کے بعد پاکستان 5 مرتبہ ورلڈ یوتھ چیمپئن شپ جیتنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ میں دنیا کے 138 کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔