غزہ (آئی پی ایس ) اسرائیلی فوج کی نسل کشی مہم جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج نے مزید 33 فلسطینی شہید کر دیے۔ غزہ سے فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7اکتوبر سے ابتک اسرائیلی حملوں میں 40 ہزار 972 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق وحشیانہ اسرائیلی حملوں سے 11 ماہ میں 94 ہزار 761 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔دوسری طرف غزہ سمیت دیگر مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی جارحیت کو 11 ماہ مکمل ہو چکے مگر امریکا اور اقوام متحدہ سمیت تمام بین الاقوامی قوتیں صیہونی ریاست کو حملے روکنے پر مجبور نہ کر سکیں۔
