اسلام آباد (آئی پی ایس ) پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے لیے خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا گیا ، ریسکیو 1122کی درجنوں آپریشنل گاڑیاں بھی قافلوں کے ساتھ پہنچیں
گاڑیوں میں ریسکیو1122 ایمبولینسز اور فائر ویکلز موجود ہیں، ممکنہ بند راستے کھولنے کے لیے کرینز، ایکسیوٹرز ، ڈیزاسٹر ویکلز بھی طلب کی گئی تھیں ۔شمالی و جنوبی اضلاع سے آنے والے ممبر قومی و صوبائی اسمبلی کے قافلوں کے ساتھ بھی ایمبولیسنز روانہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ قافلوں کے آگے اور پیچھے دو دو ایمبولیسنز موجود تھیں ۔