Monday, May 18, 2026
ہومپاکستانپی ٹی آئی جلسے کیلئے جانے والی گاڑی کو حادثہ، متعدد کارکنان زخمی

پی ٹی آئی جلسے کیلئے جانے والی گاڑی کو حادثہ، متعدد کارکنان زخمی

اسلام آباد (آئی پی ایس )موٹر وے ایم ون پر پی ٹی آئی کے جلسے میں جانے والی گاڑی کا ٹائر پھٹنے سے متعدد کارکنان زخمی ہو گئے۔

ترجمان تحریک انصاف کا بتانا ہے کہ فلائنگ کوچ توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے دیگر گاڑیوں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 8 کارکنان زخمی ہوگئے۔حادثہ ایم پی اے شیر علی آفریدی کے قافلے میں پیش آیا جس میں زخمی ہونے والے کارکنان کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ایم پی اے شیر علی نے اپنی گاڑی میں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔