ہومپاکستانقومی اسمبلی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کثرتِ رائے سے منظور کرلیا

قومی اسمبلی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کثرتِ رائے سے منظور کرلیا

اسلام آباد(آئی پی ایس) قومی اسمبلی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل اور اسلام آباد میں پُرامن اجتماع اور امن عامہ بل کثرتِ رائے سے منظور کرلیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024ء منظوری کے لیے ایوان میں پیش کردیا۔ اسپیکر نے ووٹنگ کرائی جس کے بعد بل کثرت رائے سے مںظور کرلیا گیا۔ قبل ازیں یہ بل سینیٹ سےمںظور ہوچکا ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں ضمنی ایجنڈا پیش کرنے سے متعلق تحریک قومی اسمبلی میں پیش کی گئی۔ مسلم لیگ ن کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے تحریک ایوان میں پیش کیضمنی ایجنڈے سے متعلق تحریک قومی اسمبلی سے منظور
دانیال چوہدری نے ضمنی ایجنڈے کے طور پر ایوان میں پُرامن اجتماع اور امن عامہ بل 2024ء منظوری کیلئے پیش کیا۔ پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل نے بل کی شدید مخالفت کی تاہم بل کثرت رائے سے منظور ہوگیا۔ سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی کے اراکین نےاحتجاج کیا اور نو نو کے نعرے لگائے۔
پی ٹی آئی کے رکن جمشید دستی نے کورم کی نشاندہی کی جس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام 5 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔