ہومبریکنگ نیوزروانگی سے قبل انجکشن لگائے گئے، گرفتار خارجی خودکش بمبار کا بیان سامنے آگیا

روانگی سے قبل انجکشن لگائے گئے، گرفتار خارجی خودکش بمبار کا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد(آئی پی ایس ) افغانستان سے آنے والے خارجی خودکش بمبار روح اللہ کا ویڈیو بیان منظر عام پر آگیا۔ ویڈیو بیان میں خارجی دہشتگرد روح اللہ نے بتایا کہ ایک سال سے افغان صوبے دانگام کیگاں طورطم کے مدرسہ ترتیل القرآن میں طالب علم تھا، یہ مدرسہ خودکش بم دھماکوں کی تربیت دیتا تھا اور میں نے بھی 10 روز تک خودکش بمباربننے کی تربیت حاصل کی۔

خارجی دہشتگرد نے کہا کہ مدرسے میں مولوی صبغت اللہ کیساتھ فاروق اور ذاکر خودکش بم دھماکوں کی تربیت دیتے ہیں، روانگی سے 2 روز قبل انجکشن لگائے جاتے تھے جس کے بعد معلوم نہیں ہوتا تھا آس پاس کیا ہو رہا ہے۔ دہشتگر روح اللہ کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ ٹریننگ کیبعد سبز رنگ کی گاڑی میں ہم 4ساتھی ضلع ناری کیگاں باتش کی طرف روانہ ہوئے، اس علاقے میں ہم نے رات گزاری اور پھر افغان بارڈر کی جانب سفر کیا جہاں ایک مقام پر پہنچ کر ہمیں سرحد پارکرانے کے سہولت کار جواد کیحوالے کردیا گیا جس نے بارڈر پار کرانے کے بعد ہمیں سجاد کے حوالے کردیا۔

گرفتار خارجی کے مطابق سجاد نے 2 خودکش بمباروں ساجد اور عابد کو ہم سے الگ کرلیا، اس کے بعد سجاد مجھے مسجد لیگیا جہاں میں نے رات گزاری، سجاد نے مجھے ہدایت دی کہ میں سلیمان سے ایک پل پر مل لوں، ایک گھنٹے کاسفر کرکے سرنگ پر پہنچے جہاں میں اور سلیمان الگ ہو گئے۔ دہشتگرد نے مزید کہاکہ مجھیکہاگیا کہ ٹرک میں سوارہو جا، ٹرک میں سوار ہوا تو سکیورٹی فورسز نے مجھے پکڑلیا، سلیمان نیکہا تھا کہ جمیل خود کش جیکٹ دے گا اور بتائیگا کنٹونمنٹ میں کیسیحملہ کرنا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔