اسلام آباد (آئی پی ایس )بغیر اجازت واپڈا کا نام استعمال کرنے والی نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے گرد گھیرا تنگ ہونا شروع ہوگیا ہے۔
ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کی آٹھ نجی ہاوسنگ سوسائٹیز کو واپڈا کا نام بغیر اجازت استعمال کرنے پر نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق پنجاب کے جن شہروں میں بننے والی کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹز کو ایف آئی اے کی طرف سے نوٹس بھجوایا گیا ہے، ان میں واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی قصور، واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی شیخوپورہ، واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی فیصل آباد، واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی گوجرانوالہ، واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی سرگودھا، واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو سوسائٹی ملتان، واپڈا سٹی فیصل آباد اور واپڈا سٹی گوجرانوالہ شامل ہیں۔
ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان سوسائٹیز نے واپڈا کا نام اور لوگو بغیر اجازت اپنے سوسائٹیز کے نام کے ساتھ استعمال کیا۔ترجمان نے بتایا کہ پنجاب کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کے جوائنٹ رجسڑار سے تمام سوسائٹیز کی تفصیل مانگ لی گئی ہے۔
ایف آئی اے ، بغیر اجازت واپڈا کا نام استعمال کرنے والی نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے گرد گھیرا تنگ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
