ہومپاکستانسینیٹ کا اجلاس کل شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہاوس میں ہوگا،اجلاس کا 58نکاتی ایجنڈا جاری

سینیٹ کا اجلاس کل شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہاوس میں ہوگا،اجلاس کا 58نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد (سب نیوز)سینیٹ کا اجلاس کل شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہاوس میں ہوگا، سینٹ سیکرٹریٹ نے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں کل پرائیویٹ ممبر ڈے ہوگا، سینیٹ سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 58نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا

ممبران کے 35بلز ایجنڈے میں شامل ، مختلف بلز سے متعلق پانچ قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس اجلاس میں پیش کی جائیں گے ،ایجنڈے میں شامل اجلاس میں تین بلز کی واپسی سے متعلق منظوری لی جائے گی، ایجنڈے میں شامل اجلاس میں ارشد ارشد ندیم کی جیت سے متعلق قرارداد منظوری کے لیے پیش کی جائے گی، سینٹ اجلاس میں قومی نوعیت کے اہم امور پر بحث کے لیے تحریک پیش کی جائیں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔