قیام پاکستان بھارت کو کسی طور ہضم نہیں ہو رہا تھا، وہ اپریل 1965ء ہی سے جنگی ہیجان پیدا کررہا تھا اور اب بھارت اپنی افواج کو پاکستانی سرحد پر لے آیا تھا۔
شاستری حکومت کو اپنے سیاسی لیڈرز کے ہاتھوں مخالفت کا سامنا تھا کیونکہ بھارتی حکومت عام پاکستانی شہریوں کو ہراساں کرنے کے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی تھی۔
جنگ کا پہلا روز، یکم ستمبر1965۔۔بھارت کے چار ویمپائر طیاروں نے پٹھانکوٹ پر حملہ کیا۔ پاکستانی افواج اور ایئر ڈیفنس نے چھمب کے مقام پرجہاز مار گرایا اور پائلٹ کو جنگی قیدی بنا لیا – بھارتی فوج مزید ذلت سے بچنے کیلئے پاکستانی سرحد پر موجود 130 ویمپائر طیارے پیچھے ہٹا لئے۔ پاک افواج نے راجوری، منڈی، سونامرگ اور سرینگر سیکٹر میں بھارتی فوج کانہایت دلیری سے مقابلہ کیا۔۔
