Monday, June 30, 2025
ہومپاکستانملک بار بار انتخابات کا متحمل نہیں ہو سکتا،ن لیگ و پیپلز پارٹی کو سنجیدہ ہونا پڑیگا، گورنر پنجاب

ملک بار بار انتخابات کا متحمل نہیں ہو سکتا،ن لیگ و پیپلز پارٹی کو سنجیدہ ہونا پڑیگا، گورنر پنجاب

لاہور (آئی پی ایس )گورنر پنجاب سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ ملک بار بار انتخابات کا متحمل نہیں ہو سکتا، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی دونوں کو سنجیدہ ہونا پڑے گا۔یہ بات انہوں نے پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری امجد جٹ کی رہائش گاہ آمد کے موقع پر کہی۔

اس موقع پر گورنر پنجاب سلیم حیدر نے امجد جٹ سے ان کے چچا زاد بھائی قیصر جٹ کے قتل پر تعزیت بھی کی۔گورنر پنجاب سلیم حیدر نے پولیس کو واقعے کے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت بھی کی۔انہوں نے بتایا کہ میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی کوآرڈی نیشن کمیٹی میں موجود تھا۔گورنر پنجاب سلیم حیدر نے یہ بھی کہا کہ توقع ہے کہ جو باتیں طے ہوئیں ن لیگ ان پر من و عن عمل کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔