Monday, June 30, 2025
ہومپاکستانپنجاب میں پاور شیئرنگ کے معاملے پر پی پی اور ن لیگ کی کمیٹی کا اجلاس پیر کوگورنر ہائوس میں طلب

پنجاب میں پاور شیئرنگ کے معاملے پر پی پی اور ن لیگ کی کمیٹی کا اجلاس پیر کوگورنر ہائوس میں طلب

لاہور (آئی پی ایس )پنجاب میں پاور شیئرنگ کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس پیر کو گورنر ہاوس لاہور میں طلب کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں گزشتہ اجلاس میں ہونے والی پیشرفت کو آگے بڑھایا جائے گا، پی پی رہنما راجہ پرویز اشرف، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور حسن مرتضی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ رہنما پی پی پی ندیم افضل چن اور علی حیدر گیلانی بھی اہم بیٹھک میں شرکت کریں گے۔اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ ن لیگ کے وفد کی قیادت نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کریں گے، رانا ثنا اللہ، ملک محمد احمد خان اور مریم اورنگزیب بھی شرکت کریں گی۔

واضح رہے کہ ذرائع پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں کی کوآرڈینیشن کمیٹی کی گزشتہ ملاقات بے نتیجہ رہی تھی، پیپلزپارٹی نے پاور شئیرنگ فارمولے پر عملدرآمد پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، پاورشیئرنگ فارمولے کے طے شدہ نکات پر عمل درآمد کیا جائے گا، پیپلز پارٹی کی کمیٹی نے صورتحال سے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کو آگاہ کر دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔