Thursday, September 19, 2024
ہوماسلام آبادٹریل 5 زمین پر ایک جنت ،اس جگہ کی دیکھ بھال کرنی چاہیے،ایتھوپین سفیر ڈاکٹر جمال

ٹریل 5 زمین پر ایک جنت ،اس جگہ کی دیکھ بھال کرنی چاہیے،ایتھوپین سفیر ڈاکٹر جمال

اسلام آباد(سب نیوز)مارگلہ ہلز ٹریل 5 میں ایتھوپیا ایمبیسی اسلام آباد، گوملے اور اسٹوڈیو ون کے اشتراک سے صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا۔
ٹریل 5 میں صفائی مہم میں 100 سے زائد افراد نے حصہ لیا۔
ایتھوپیا کے سفیر جمال بکر عبداللہ نے صفائ مہم کا آغاز ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد کے گرین لیگیسی پروگرام کے تحت کیا۔
سرکاری حکام، سفارتی برادری، سول سوسائٹی اور نوجوانوں نے ٹریل 5 سے کچرا اٹھایا۔
انہوں نے مل کر ٹریل 5 کو پلاسٹک کے کچرے سے پاک کرنے کے لیے پیدل سفر کیا۔
ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر نے کہا کہ ہم آج یہاں موسمیاتی تبدیلی کے خلاف اجتماعی جنگ کا پیغام دینے کے لیے جمع ہوئے ہیں،موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے بڑے پیمانے پر متحرک ہونے کی ضرورت ہے،موسمیاتی تبدیلی انسانیت کے لیے حقیقی خطرہ ہے،
ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال نے کہا کہ اسلام آباد بہت خوبصورت ہے اور میں ٹریل 5 میں باقاعدگی سے ہائیک کرتا ہوں۔

ٹریل 5 زمین پر ایک جنت ہے اور ہمیں اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی طرح اس جگہ کی دیکھ بھال کرنی چاہیے: ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر

پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بیکر نے موسمیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

گوملے کے سی ای او محمد حارث نے اتنے بڑے مقصد پر کام کرنے پر پاکستان میں ایتھوپیا کے سفارت خانے کا شکریہ ادا کیا

انہوں نے ماحولیات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے شراکت داری قائم کرنے پر ایتھوپیا کے سفارت خانے کا شکریہ ادا کیا۔

ماحول کے تحفظ کے لیے Goomly تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شراکت میں سب سے آگے ہے: Goomly کے CEO محمد حارث

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔