کراچی (آئی پی ایس )میزبانی اور ٹی وی اداکاری سے کیریئر شروع کرنے والی سپر اسٹار ماہرہ خان تقریبا چھ سال بعد دوبارہ چھوٹی اسکرین پر مداحوں کو محظوظ کرتی دکھائی دیں گی۔اداکارہ عمیرہ احمد کے ناول ‘ہم کہاں کے سچے تھے ‘سے ماخوذ اسی نام سے بنائے جانے والے ڈرامے میں دکھائی دیں گی۔بعد ازاں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر بھی ڈرامے میں اپنے کردار کی تصویر شیئر کی، جسے لوگوں نے کافی سراہا۔ہم کہاں کے سچے تھے میں ماہرہ خان کے ساتھ عثمان مختار اور کبری خان بھی مرکزی کرداروں میں دکھائی دیں گے۔ڈرامے میں عثمان مختاراسودجب کہ کبری خان مشعل کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔ڈرامے کی ہدایات فاروق رند دیں گے جب کہ اسے نینا کاشف اور مومنہ درید پروڈیوس کریں گے۔خیال رہے کہ ماہرہ خان نے کیریئر کی شروعات ریڈیو جوکی (آر جے)سے کی تھی اور بعد ازاں وہ ابتدائی طور پر ٹی وی پر میزبانی کرتی دکھائی دیں، جس کے بعد انہوں نے ڈراموں سے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ماہرہ خان کا پہلا ڈراما نیتِ 2011 میں ریلیز ہوا تھا، تاہم انہیں شہرت اسی سال ریلیز ہونے والے ہم سفر سے ملی، جس کے بعد وہ شہر ذات، صدقے تمہارے اور بن روئے جیسے ڈراموں میں بھی دکھائی دیں۔ماہرہ خان نے ڈراموں کے بعد 2011 میں بول سے فلمی دنیا میں انٹری دی اور خوش قسمتی سے ان کی پہلی فلم ہی کامیاب گئی، جس کے بعد وہ بن روئے، منٹو، ہو من جہاں، ورنہ، سات دن محب ان، پرے ہٹ لو، سپر اسٹار اور بولی وڈ فلم رئیس میں دکھائی دیں۔
اداکارہ ماہرہ خان کی چھ سال بعد چھوٹی سکرین پر واپسی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
