ہومپاکستانملک میں کورونا کی چوتھی لہرشروع ہوچکی ہے ، اسد عمر نے خبردار کردیا

ملک میں کورونا کی چوتھی لہرشروع ہوچکی ہے ، اسد عمر نے خبردار کردیا

اسلام آباد ، سربراہ این سی اوسی اور وفاقی وزیر اسد عمر نے کورونا کی چوتھی لہر کے آغاز کی اطلاع دیتے ہوئے عوام کو خبردار کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق سربراہ این سی اوسی اور وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ دو ہفتے پہلے بتایا تھا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس ماڈلز کورونا کی چوتھی لہر کے آغازکو ظاہر کر رہے ہیں،اب اس بات کے واضح آثار ہیں کہ کورونا کی چوتھی لہر شروع ہوچکی ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ ایس اوپیزپرعملدرآمد نہ ہونااور خاص طور پربھارتی ویرینٹ کے پھیلا وکی بڑی وجوہات ہیں ۔وفاقی وزیرنے ان ڈورریسٹورنٹس، شادیاں اورجمزبند کرنے کا عندیہ بھی دے دیا ، انہوں نے لکھا کہ ان ڈورشادیوں کی تقریبات، ریسٹورنٹس میں ویکسی نیشن کی شرط کونظراندازکیا جارہا ہے،اگرایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی نہ بنایا گیا تو شادی ہال،ریسٹورنٹس،جمز کوبندکرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہوگا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔