ہومپاکستانوزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی پر اقدام قتل کا مقدمہ درج

وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی پر اقدام قتل کا مقدمہ درج

لاہور،وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی سمیت 5 وکلا پر اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے بھانجے ایڈووکیٹ حسان نیازی سمیت پانچ وکلا کے خلاف اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت لاہور کے تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ سابق گورنر بلوچستان نواب اکبر بگٹی کی بیوہ شہزادی نرگس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔مدعیہ نے الزام لگایا ہے کہ وہ اپنے خلاف ایف آئی اے میں درج ایک مقدمہ نمبر 104/21 میں عبوری ضمانت کروانے سیشن کورٹ پہنچی تھی، ور ان کے ہمراہ ان کے وکیل ایاز بٹ ایڈووکیٹ ساتھ موجود تھے، حسان نیازی نے سابقہ شوہر اور میرے خلاف غلیظ زبان استعال کی۔ مدعیہ نے یہ بھی الزام لگایا کہ اسے احاطہ عدالت میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔مدعیہ شہزادی نرگس کے مدعیت میں اسلام پورہ پولیس نے مقدمہ نمبر 1415/21 درج کرلیا ہے، جب کہ مقدمے میں اقدام قتل،خواتین کے کپڑے پھارنے اور دھمکانے کی دفعات سمیت 6 دفعات لگائی گئی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔