اسلام آباد(آئی پی ایس )جوڈیشل مجسٹریٹ وقار گوندل نے تھانہ گولڑہ کے علاقہ ای الیون میں لڑکی اور لڑکے کی نازیبا ویڈیو بنانے اور تشدد کرنے کے کیس میں گرفتارچوتھے ملزم ادارس قیوم بٹ کوچار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ وقار گوندل نے تھانہ گولڑہ کے علاقہ ای الیون میں لڑکی اور لڑکے کی نازیبا ویڈیو بنانے اور تشدد کرنے کے کیس میں گرفتارچوتھے ملزم ادارس قیوم بٹ کوچار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔دوسری طرف پولیس نے متاثرہ لڑکی اور لڑکے کا بیان ریکارڈ کر لیا ہے ،ایس ایس پی انویسٹی گیشن عطا الرحمان اور اے ایس پی آمنہ بیگ بیان ریکارڈ کرنے جوڑے کے گھر گئے اور متاثرہ خاندان کیساتھ اظہار ہمدردی بھی کیا ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے کہا نوجوان اسد اور متاثرہ لڑکی نے آپس میں شادی کر لی ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے بھی اس واقعہ پر نوٹس لیا ۔وزیراعظم عمران خان نے اس حوالے سے آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان سے رابطہ کیا اور انہیںملزمان کو جلدازجلد کیفرکردار تک پہنچانے کی ہدایت کی ۔وزیراعظم نے کہا کہ اس کیس کو مثال بنایا جائے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ یہ گھٹیا انسان جو عورتوں اور بچوں پر تشدد کرتا ہے اور اس کی وڈیوز بنا کر نشر کرتا ہے۔ اس کی ایک وڈیو سامنے آئی جس میں یہ ایک بچی پر تشدد کر کے اس کی وڈیو بنا رہا تھا۔ وزیراعظم آفس کی ہدایت پر اسے فوری گرفتار کیا گیا ہے اور اس پر قانون کے مطابق سخت کاروائی ہو گی۔
اسلام آباد میں لڑکا لڑکی پر تشدد کیس میں اہم پیش رفت، دونوں نے شادی کر لی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
