ہوماسلام آباداسلام آباد پولیس کی بروقت کارروائی ، خاتون اور لڑکے پر تشدد کرنے والا ملز م ساتھیوں سمیت گرفتار

اسلام آباد پولیس کی بروقت کارروائی ، خاتون اور لڑکے پر تشدد کرنے والا ملز م ساتھیوں سمیت گرفتار

اسلام آباد(آئی پی ایس )سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں خاتون اور لڑکے پر تشدد کرنے والا ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک شخص لڑکے اور لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے جب کہ وہ لڑکے کو مارتے ہوئے مغلظات بھی بک رہا ہے۔سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوتے ہی جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور ویڈیو آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان تک پہنچ گئی، تو انہوں نے وقوعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز کو ملزمان کو گرفتارکرنے کا حکم دیا جس پر اسلام آباد پولیس نے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے خاتون اورلڑکے پر تشدد کی وائرل ویڈیوز میں شامل عثمان مرزا کے مزید دو ساتھی گرفتارکر لیے۔ ملز مان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔