اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ ہرگزرتے دن کے ساتھ ثابت ہورہا ہے کہ دوقومی نظریہ درست تھا، دوقومی نظریہ کوعملی جامہ نہ پہنایا جاتا تو دیکھ لیں کشمیرمیں کیا ہورہاہے، یہ ملک ہے توہم ہیں۔ کوئی سیاسی جماعت، سیاسی لیڈر پاکستان سے بڑا نہیں۔
اسلام آباد میں جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ ملکی سالمیت اور بقاسب سے پہلے، باقی سب بعد میں ہے، ملکی بقا،سالمیت اور معاشی بحالی کیلئے جو ہوسکا کریں گے۔عطاتارڑ نے کہا کہ سیاسی قوتوں کوسوچناہوگاسیاسی مفادکہاں ختم ہوتا ہے؟ سیاسی قوتوں کو سوچنا ہوگا ملکی مفاد کہاں شروع ہوتا ہے، منزل تک پہنچنے کیلئے سب کو اپنا کردار اداکرنا ہوگا، پاکستان کو تاقیامت قائم رہناہے۔وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ ریاستی اداروں میں اصلاحات کاعمل جاری ہے، وزیراعظم قوم سے خطاب میں جامع پلان کااعلان کریں گے، اداروں کی نجکاری،رائٹ اورڈان سائزنگ، دیگر اصلاحات شامل ہیں، مزید کہا کہ کسی بھی قدرتی آفت اورمسئلے میں پاکستانی بڑھ چڑھ کر آگے آتے ہیں، پاکستانی قوم دنیا میں سب سے زیادہ خیرات کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کرین سے گرے تو نوازشریف نے15منٹ میں پارٹی میٹنگ بلالی، نوازشریف نے پارٹی قیادت سے کہا انتخابی مہم نہیں چلائیں گے، نوازشریف نے سیاسی مخالف کوساتھ مل کر چلنے کی پیشکش کی، ایک شخص کومسلط کیا گیا،اس نے ملک کا کیاحال کردیا، اس شخص نیدوست ممالک کو ناراض کیا۔
